مذہبی جماعت کیساتھ مذکرات، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب

قومی سلامتی،افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مذہبی جماعت کیساتھ...
شائع 06 نومبر 2021 08:12pm

قومی سلامتی،افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مذہبی جماعت کیساتھ مذاکرات کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو 8 نومبر کو بریفنگ دی جائے گی، اراکین پارلیمنٹ کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔

چاروں وزرائے اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیراور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس پیر کو قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاسکا ایجنڈا جاری کردیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے تمام اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔

چاروں وزرائے اعلی، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،

اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور تحریک لبیک کے معاملے پر بھی آگاہ کیا جائیگا،اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا،اجلاس میں عسکری قیادت اراکین کے سوالوں کا جواب بھی دے گی۔