سینیٹ اجلاس،مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، اپوزیشن کا واک آوٹ
سینیٹ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تاہم کورم نامکمل ہونے کی وجہ سے ایوان بالاء کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔
چیئرمن صادق سنجرانی کی صدارت میں ایوان بالاء کا اجلاس شروع ہوا توحکومتی رکن اعجازچوہدری نے قمبر شہداد کوٹ سندھ میں خاتون کو قتل کئے جانے پر نقطہ اعتراض کیا جس پرچئیرمین سینٹ نے قتل کی رپورٹ طلب کر لی۔
ایوان بالاء میں سید علی گیلانی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
مولا بخش چانڈیو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف بات کرنا چاہی لیکن مائیک نہ دینے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔
واک آؤٹ کے ساتھ ہی سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کورم کی نشاہدہی کر دی۔
کورم نہ مکمل ہونے پر چئیرمین سینیٹ نے اجلاس بدھ کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔