نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز مستعفی
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے کیسزکی پیروی کرنے والے قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے کیسز میں نیب کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے اپنا استعفی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق عاصم ممتاز کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے نیب پراسیکیوٹر کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ہے۔
عاصم ممتاز شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے پیش ہورہے تھے، جبکہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلیمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس میں بھی نیب پراسکیوٹر تھے.
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔