Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں مزید 637 افراد کورونا وائرس کا شکار، 09 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 09 جانیں...
شائع 11 نومبر 2021 09:25am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 09 جانیں لے لیں جبکہ مزید 637 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 28,575 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,278,751 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 751 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 925 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ41 ہزار 493 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 78 ہزار846، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 223، بلوچستان میں 33 ہزار 368، گلگت بلتستان میں 10ہزار 398 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 498 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 575 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 05 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ میں خیبرپختونخوا 04مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,962 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7599، خیبرپختونخوا میں 5782، اسلام آباد میں947، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 23 ہزار 270 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,156 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے316افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 26ہزار906 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 882 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 637 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 280 ہزار 406 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div