Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شوکت ترین نے ملک میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا عندیہ دے دیا

کراچی:مشیر خزانہ شوکت ترین نےملک میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا...
شائع 14 نومبر 2021 03:18pm
کاروبار

کراچی:مشیر خزانہ شوکت ترین نےملک میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی قیمت بڑھے گی ۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، معاشی ماہرین نے بتایا کہ بچت نہ ہونے اور تجارتی عدم توازن کی وجہ سے معیشت پیچھے ہے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کی ضرورت ہے، ہمیں ایسی ترقی چاہیئے جو 5 سال نہیں بلکہ 20 سال کیلئے ہو، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے لیکن قوم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت اور فوڈ سپلائی چین متاثرہوئی اس لئے قیمتیں بڑھ گئیں لیکن عمران خان نے جس طرح کورونا کو ہینڈل کیا پوری دنیا نے اس کی داد دی۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ ماضی میں زراعت کو نظر انداز کیا گیا لیکن ہم نے توجہ دی اور بمپر فصلیں ہو رہی ہیں، ہم نے ریونیوبڑھانے پر زور دیا، اب پاکستان کی انڈسٹریل ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمرہے، ہر سال 15 سے 20 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، لاکھوں گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے سپورٹ پیکج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 3 ارب ڈالرز ہمارے اکاؤنٹس میں رکھوائیں گے، آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے مالی امداد مل جائے گی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزیدکہنا تھا کہ مہنگائی عالمی معاملہ ہے، تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں اور پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آٹا، دال اور گھی پر 13 کروڑ افراد کیلئے30 فیصد رعایت کا پیکج دے رہے ہیں، 40 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کا بلاسود قرضہ دیں گے، حکومت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے جیسے گنجائش ہوگی اور بھی سہولتیں دیں گے۔

Finance minister

اسلام آباد

price increase

Petrol

shaukat tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div