Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا

ریاض:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا، زائرین...
شائع 19 نومبر 2021 09:14am

ریاض:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا، زائرین اپنے ملک میں موجود لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں کے ذریعے پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق 18تا 50سال کی عمرتک کے زائرین کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نمازکی ادائیگی کے پرمٹ جاری ہوں گے۔

وزارت حج و عمرہ نے تاکید کی ہے کہ عمرہ زائرین سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کرلیں اور سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجراء کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

Saudi Arabia

Riyadh

umrah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div