Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے میں 04 اموات، 313نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24...
شائع 21 نومبر 2021 09:39am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 04 افراد جان سے گئے جبکہ 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,659 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,281,872 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 872 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 058 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 422 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 79 ہزار 553، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 467، بلوچستان میں 33 ہزار 434، گلگت بلتستان میں10ہزار 406 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 532 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 04 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 659 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 03 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,997 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7611، خیبرپختونخوا میں 5814، اسلام آباد میں952، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 479 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,064 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے309 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 30 ہزار 734 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 019 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 313 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 644 ہزار 957 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div