Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، آج 03 اموات، 322 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی کے بعد ملک ...
شائع 22 نومبر 2021 09:39am

اسلام آباد:کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی کے بعد ملک میں آج 03 افراد جان سے گئے جبکہ 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,663 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,282,195 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 195ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 243 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 زار 479 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 79 ہزار 604، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 483، بلوچستان میں 33 ہزار 444، گلگت بلتستان میں 10ہزار 406 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 536 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرم کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 03 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 663 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 02 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی 02 مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,999 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7611، خیبرپختونخوا میں 5816، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 562 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,043 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.86 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 236 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 30 ہزار 970 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 148 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 322 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 682 ہزار 105 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div