Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں مزید 315 افراد کورونا وائرس کا شکار، 05 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 05 جانیں...
شائع 23 نومبر 2021 09:34am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 05 جانیں لے لیں جبکہ مزید 315 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 28,668 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,282,510 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 510 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 407 ہوگئی جبکہ پنجاب میں4 لاکھ 42 ہزار 556 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 79 ہزار 644، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 506، بلوچستان میں 33 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 408 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 536 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 05 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 668 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 03 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی 02 مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,002 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7611، خیبرپختونخوا میں 5818، اسلام آباد میں952، بلوچستان میں 358 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 14 ہزار 862 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,026 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے8,010افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 38 ہزار 980 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 ہزار 332 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 315 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 717 ہزار 637 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div