Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہورمیں قاتل ڈورنے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

لاہورمیں قاتل ڈورنے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،وزیراعلیٰ پنجاب...
شائع 28 نومبر 2021 11:50am

لاہورمیں قاتل ڈورنے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

خونی کھیل نےایک اور ہنستا بستہ گھر اجاڑ دیا،گزشتہ رات شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان اسد جاں بحق ہوگیا ۔

واقعے کا مقدمہ اسد کے چچا فدا محمد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کخلا ف درج کرلیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق اسد رات اڑھائی بجے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سے گھر واپس ارہا تھا کہ شالیمار لنک روڈ کے قریب ڈور گلے میں پھر گئی، خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

killed

take notice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div