Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

”آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی اطلاع قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں“

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی...
شائع 29 نومبر 2021 01:24pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی اطلاع قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں، یہ حکومت معاشی خودمختاری کیخلاف سازش ثابت ہوئی ہے، منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، اتحادی جماعتوں کو حکومت کیخلاف کھڑا ہونا چاہئے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ منی بجٹ کے ساتھ اسٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی سے متعلق قانون سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام اور گورنر کو وائسرائے بنا دے گی، آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات اور خدشات ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب پاکستان اور عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے، متحدہ اپوزیشن سے مل کر عوام دشمن قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرےگی، حکومت کا راستہ روکیں گے،غربت ظلم کی حدیں عبور کر چکی ہے، مہنگائی کی قیامت صغری برپا ہو چکی، ظالم حکومت سے نجات ہی قوم کیلئے راہ نجات ہے۔

Shehbaz Sharif

lahore

Opposition leader

National Assembly

IMF

Mini budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div