Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوروں کے...
شائع 29 نومبر 2021 09:03pm

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، مشیر خزانہ شوکت ترین اور سینیئر افسران شریک تھے ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کھاد کی فی بوری قیمت فروخت میں اوسطاً 400 روپے کی کمی آئی ہے،کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کرنے کے لیے آن لائن پورٹل بنا لی گئی ہے ،آن لائن پورٹل سے صوبے اور تمام ضلعی انتظامیہ کھاد کی نقل و حرکت اور اسٹاک کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ 13 نومبر سے اب تک کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات لیئے گئے ہیں۔ 347 ایف آئی آر، 244 گرفتاریاں، 21٫111 انسپیکشنز، 480 گودام سیل اور 2.79 کروڑ کے جرمانے لگائے جا چکے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔ صوبوں کے مابین سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div