Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ای وی ایم سے الیکشن پر فنڈز ای سی پی کودینے کا اعلان

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ای وی ایم سے...
شائع 30 نومبر 2021 07:43pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ای وی ایم سے کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز ملیں گے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کیسے ممکن ہے ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر آکر رہے گی ۔ آئندہ الیکشن ای وی ایم سے کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز ملیں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے بتایا کہ گیس کی قلت سے بچنے کے لیے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم کئے جارہے ہیں جبکہ یکم جنوری سے 15 فروری تک سی این جی سیکٹر بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں پرائس کنٹرول نہیں کر پارہی جس کے اثرات پاکستان میں پڑ رہے ہیں، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے جبکہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہے وزیر اعلی سندھ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔

فواد چودھری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا آج انہوں نے ہائیکورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں، اگر ایسا ہے کہ اخبار میں وہ حلف نامہ کیسے چھپا؟ لگ رہا ہے کہ نوازشریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا ۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے فوری صوبائی حکومتوں اور عوام کو کورونا کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی کیونکہ پانچویں لہر پاکستان میں آکر رہے گی اور ہم اسے شکست دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے امین اسلم کو لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے لانگ ٹرم پالسی بنانے کی ہدایت کی جبکہ کل خسرو بختیار کھاد کی قیمتوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div