Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'جیسے جیسے پاکستان ڈیجٹیلائز ہوگا ویسے ویسے سائبر حملے بڑھ جائیں گے'

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین...
شائع 30 نومبر 2021 08:24pm

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے، جیسے جیسے پاکستان ڈیجٹیلائز ہوگا ویسے ویسے سائبر حملے بڑھ جائیں گے۔

ڈیجیٹل پاکستان سائبرسکیورٹی ہیکاتھان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے، جیسے جیسے پاکستان ڈیجٹیلائزہوگا ویسے ویسے سائبر حملے بڑھ جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کو بہتر طور پر سمجھ رہی ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی سے پاکستان کی آئی ٹی کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو ڈیجٹیلائزکرنے کے ساتھ ساتھ سائبر سکیورٹی کی جانب بھی اپنی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہونہارطلبہ کو 50 ہزارشکالرشپس دی جارہی ہیں ۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہمیں سائبرسکیورٹی ماہرین درکارہیں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ سائبر سکیورٹی کی تعلیم کو ترجیح دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس شعبہ میں دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائبرحملے بڑھنے کے باوجود دنیا کے پاس ٹیکنالوجی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، بھارت ہمارے معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلائی جاتی ہیں ۔

صدرنے مزید کہاکہ ملک کو آئی ٹی اورسائبرسکیورٹی کے ماہرین کی ضرورت ہے۔

صدر عارف علوی نے ڈیجیٹل پاکستان سائبرسکیورٹی ہیکاتھان کے مقابلے میں مختلف کیٹیگریزمیں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے آئی ٹی ماہرین میں انعامات تقسیم کئے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div