Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکی قونصل جنرل بھی کوویڈ ویکسی نیشن آگاہی مہم کا حصہ

امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرونے مختلف مذاہب کے رہنمائوں کے ساتھ...
شائع 30 نومبر 2021 08:37pm

امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرونے مختلف مذاہب کے رہنمائوں کے ساتھ ملکرزندگی بچانے والے کوویڈ 19 ویکسینیشن آگاہی مہم "فضاؤں سے فلاح تک" کی ترویج کی۔

امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو، صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو اور دیگر مذاہب کی نمائندگی کرنے والے مذہبی رہنماؤں نے امریکہ اور سندھ حکومت کی جاری کرونا ویکسین آگاہی مہم فضاؤں سے فلاح تک کے تحت کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) اوجھا کیمپس کا دورہ کیا۔

یہ مہم پاکستانی شہریوں کو کوویڈ-19 وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کی ترغیب دے کر زندگیاں بچانے میں مدد دے رہی ہے۔

قونصل جنرل مارک اسٹرو، صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو اور مذہبی رہنماؤں نے فائزر ویکسین حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور کوویڈ-19 وبا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنے پر صحت کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ " صوبائی وزیر صحت کے ساتھ ساتھ مجھے بھی اس بات پر فخر ہے کہ آج پاکستانی مذہبی رہنماؤں نے حفاظتی ٹیکوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہماری مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ بھر میں مذہبی رہنما اپنے پیروکاروں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ کوویڈ-19 کے خلاف ویکسین لگوائیں اور ٹیکوں کے بارے میں خرافات اور غلط معلومات کو مسترد کریں۔ ہم ایکساتھ ہوکر ہی کوویڈ-19 پر قابو پاسکتے ہیں۔"

قونصل جنرل نے وہاں موجود فائزر ویکسین حاصل کرنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا "آپ ہمارا ساتھ دیں، اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں اور اپنے خاندان کے افراد، پڑوسیوں اور دوستوں کو بھی جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔"

قونصل جنرل اسٹرو نے مزید کہا کہ امریکہ کے عوام نے پاکستان کو فائزر اور ماڈرنا کوویڈ ویکسین کی ڈھائی کروڑ سے زائد زندگی بچانے والی خوراکیں فراہم کی ہیں جو دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے لیے اس طرح کا سب سے بڑا عطیہ ہے۔

پارسی کمیونٹی کے نمائندے تشنانمیتی پٹیل، پاکستان سکھ کونسل کے چیئرپرسن سردار رمیش سنگھ سمیت دیگر فریقین نے بھی اس موقعے پر خطاب کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div