Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ: تھرکول منصوبے کی تحقیقات نیب کے سپرد

سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو...
شائع 30 نومبر 2021 10:05pm

سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجواتے ہوئےقراردیا ہے کہ چیئرمین نیب آڈیٹر جنرل رپورٹ کا جائزہ لیکر ابتدائی رپورٹ تین ماہ میں عدالت عظمیٰ میں پیش کریں ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ تھر کے لوگ بنیادی سہولیات اور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں،ٹھٹھہ، منوڑا اور سجاول کے حالات بھی اچھے نہیں۔

سماعت میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سمیت کسی سرکاری عہدیدار کی معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں،سارا پیسہ ایک اکاونٹ سے نکل کر دوسرے میں چلا گیا اسی لیے دلچسپی نہیں۔

انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کی سفارشات اور نتائج کی روشنی میں سندھ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ چئیرمین نیب کو بجھوا دیتے ہیں،چئیرمین نیب رپورٹ کو دیکھیں کیا کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال کا کیس بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے فنڈ کا استعمال شفاف انداز میں نہیں ہوا،نہ آر او پلانٹ ضرورت کے مطابق قائم ہوئے نا ہی پینے کا صاف پانی دستیاب ہے،واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے سولر پاورجنریشن پلانٹ بھی قائم نہ ہوسکے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کا مزید کہنا تھا کہ موبائل ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی،اسپیشل ترقیاتی پیکج کے فنڈ کا بھی غلط استعمال ہوا، اور اس پر بھی سندھ حکومت نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا،بظاہر ترقیاتی اور فلاحی فنڈز میں خورد برد اور بے ظابطگیاں، غلط استعمال ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو اس سارے معاملے کی کوئی پرواہ نہیں،بظاہر ترقیاتی فلاحی منصوبے فعال نہیں ہوئے۔

عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر نیب کو تھرکول منصوبہ کے سرکاری فنڈز میں خردبرد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوۓ معاملہ کی سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div