Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے کے لئے سیکیورٹی رسک بن گئی'

پاک سر زمین پارٹی نے سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والے بلدیاتی آرڈینس...
شائع 30 نومبر 2021 11:52pm

پاک سر زمین پارٹی نے سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والے بلدیاتی آرڈینس کو سندھ دشمن عوام بل قرار دیتے ہوئے رد کردیا اسکے خلاف ہر فورم پر اواز اٹھائینگے۔

پاکستان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ ایسا کالے قانون کے نفاذ کو روکنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے یا پھر سیاست چھوڑ دینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لئے سیکورٹی رسک ہے،ہم حکومت کے نہیں ریاست کے وفادار ہیں، کسی کو نہیں پکاریں گے، حقوق کے لئے خود لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالے قانون کے خلاف ہر سطح اور فورم پر آواز اٹھائیں گے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے قانون کو چلنے نہیں دینگے قانون نافذ ہوا تو سیاست چھوڑ دینگے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے کے لئے سیکیورٹی رسک بن گئی ہے۔

سابق ناظم اعلی کراچی نے کہا کہ دنیا پر چاند پر پہنچ گئی اور سندھ کی عوام کتے کی ویکسین کو ترس رہی ہے، 23سو ارب تعلیم پر خرچ کئے، 11ہزار اسکول گھوسٹ اور لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، پراجیکٹ بنانے کی بجائے فائلوں پر منصوبے تیار اور رقم ہضم کی جارہی ہے۔

مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والا بلدیاتی آرڈینس آئین پاکستان سندھ اور عوام دشمن ہے، آرٹیکل 140-Aاور 7Aکی خلاف ورزی ہے، اس بل کا مقصد لوٹ مار کرکے ایسا قانون بنایا جائے جسکی کہیں گنجائش نا ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div