Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 09 اموات، 414 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 01 دسمبر 2021 09:37am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 09 افراد انتقال کرگئے جبکہ 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,737 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد1,285,254 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 820 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 80 ہزار 075، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 722، بلوچستان میں 33 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 556 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرد کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 737 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوااور پنجاب میں 04،04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,027 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7621، خیبرپختونخوا میں 5846، اسلام آباد میں955، بلوچستان میں 360 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 14 ہزار 163 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 896 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.97 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے118افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 381 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 414 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 028 ہزار 156 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div