Aaj TV News

BR100 4,599 Increased By ▲ 13 (0.29%)
BR30 17,334 Decreased By ▼ -78 (-0.45%)
KSE100 44,888 Decreased By ▼ -36 (-0.08%)
KSE30 17,696 Decreased By ▼ -30 (-0.17%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,381,152 6,357
DEATHS 29,122 17
Sindh 529,218 Cases
Punjab 466,164 Cases
Balochistan 33,975 Cases
Islamabad 120,128 Cases
KP 185,683 Cases

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 08 افراد جان سے گئے جبکہ 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,745 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,285,631 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 631 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 017 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 240 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار 146، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 765، بلوچستان میں 33 ہزار488، گلگت بلتستان میں 10ہزار 412 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 563 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 08 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 745 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 05 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ ،پنجاب اور اسلام آباد میں ایک،ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,028 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7622، خیبرپختونخوا میں 5851، اسلام آباد میں956، بلوچستان میں 360 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 14 ہزار 168 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 904 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.85 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 364 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 42 ہزار 718 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 137 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے377 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 072 ہزار 293 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔