Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

یو اے ای :جمعے کو "ہاف ڈے" کرکے ہفتہ، اتوار تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے تمام سرکاری دفاتر کے اوقات تبدیل کرکے جمعے...
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2021 04:06pm
اس  قانون کےٖ پابندصرف سرکاری ادارے ہوں گے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔
اس قانون کےٖ پابندصرف سرکاری ادارے ہوں گے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

** دبئی: متحدہ عرب امارات نے تمام سرکاری دفاتر کے اوقات تبدیل کرکے جمعے کو "ہاف ڈے" اور ہفتہ، اتوار تعطیل کا اعلان کردیا۔**

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس قانون کےٖ پابندصرف سرکاری ادارے ہوں گے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پیر سےجمعرات تک کام کرنے کے اوقات صبح 7:30 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک ہوں گے

جبکہ جمعے کو"ہاف ڈے" قرار دیتے ہوئے دوپہر 12 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی، مزید کہا کہ جمعے کا خطبہ اور نماز 1:15 کے بعدادا کیے جائیں گے۔

سرکاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کچھ افراد ایسے بھی ہیں، جو جمعے کے روز گھر سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اب ہفتہ وار تعطیلات جمعے اور ہفتے کے بجائے ہفتے اور اتوار کو ہوگی۔

UAE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div