Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں مزید 310 افراد کورونا وائرس کا شکار، 09 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 09 جانیں...
شائع 08 دسمبر 2021 09:21am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 09 جانیں لے لیں جبکہ مزید 310 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 28,793 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,287,703 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 703 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 119ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 610 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 471، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 989، بلوچستان میں 33 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 10ہزار 414 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 586 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 793 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 03 اورپنجاب میں 02 مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,044 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7630، خیبرپختونخوا میں 5868، اسلام آباد میں961، بلوچستان میں 362 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 11 ہزار 844 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 783 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے283افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 47 ہزار 066 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 503 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 338 ہزار 650 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div