Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'پاکستان ہمیشہ کہتا رہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں'

قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتا...
شائع 08 دسمبر 2021 07:53pm

قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ اگرمغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اورتباہی کی طرف جا رہا ہے، افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے ۔

قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمعید یوسف نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ اگرمغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اورتباہی کی طرف جا رہا ہے، افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے ۔

مشیرنے مزید کہا کہ افغانستان میں 22.8 ملین افراد کوخوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، پیسہ ہے لیکن افغانستان میں بینکنگ چینلزکوچلنے نہیں دیا جا رہا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہے، امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ رابطےمیں ہے،

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے، پاکستان نے جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامکس کی طرف مثالی تبدیلی کی ہے، پاکستان کی اکنامک بیسز پوری دنیا کے لیے کھلی ہیں، کشمیرمیں بھارتی مظالم کو اجاگرکرنا پاکستان کا حق ہے کیونکہ کشمیرکے لوگ ہمارے لوگ ہیں ۔

مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات ہیں اورہمیشہ رہیں گے، سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے اورہم اسے ہرصورت مکمل کریں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div