Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈنمارک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد پابندیاں لگادی گئیں

کوپن ہیگن :ڈنمارک میں کورونا کیسزمیں مسلسل اضافے کے بعد ...
شائع 09 دسمبر 2021 09:47am

کوپن ہیگن :ڈنمارک میں کورونا کیسزمیں مسلسل اضافے کے بعد پابندیاں لگادی گئیں، اسکولز اور نائٹ کلب 15 دسمبر سے 4 جنوری تک بند رہیں گے۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

نیشنل بورڈ آف ہیلتھ ڈنمارک کے حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کرسمس ڈنر جیسے بڑے پروگراموں کو منسوخ کردیں ، ڈنمارک میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 38 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Schools

Corona Cases

Denmark

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div