Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی، شوہر کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار

میڈیکل رپوٹس کے مطابق شہباز نتھوانی کو دو گولیاں لگیں جس میں سے ایک گولی قریب سے دل پر لگی
شائع 09 دسمبر 2021 07:50pm
شہباز نتھوانی پیشے سے آئی ٹی انجینئر تھا اور کراچی کے علاقے  صفورا کا رہائشی تھا
شہباز نتھوانی پیشے سے آئی ٹی انجینئر تھا اور کراچی کے علاقے صفورا کا رہائشی تھا

کراچی پولیس نے آشنا کی مدد سے اپنے شوہر کو ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقتول شہباز نتھوانی پیشے سے آئی ٹی انجینئر تھا اور کراچی کے علاقے صفورا کا رہائشی تھا اسے ڈکیتی کی واردات میں قتل کیا گیا ۔

تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے شہباز نتھوانی کی اہلیہ دانیہ اور اس کے آشنا جمشید خالد کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

جب کہ جمشید خالد کی پستول کا لائسنس جو قتل میں استعمال ہوئی تھی اس کو سی ٹی ڈی نے ثبوت کے طور پر حاصل کر لیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق دانیہ اپنے شوہر شہباز نتھوانی سے لڑنے کے بعد میکے چلی گئی تھی، پھر دانیہ کے بھائی نے اس کے شوہر کو کال کرکے صفورا اپنے فلیٹ بلایا تھا تاکہ جھگڑا ختم کر لیا جائے۔

صلح کرنے کے بعد یہ جوڑا اپنی 6سالہ بیے کے ساتھ 7 جون کو صبح 5:15 بجے شاہ رخ کے فلیٹ سے نکلا اور دانیہ اپنے شوہر کے ساتھ دوسری فرنٹ سیٹ پر بیٹھے گاڑی چلا رہی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سینٹرل ہائی وے پر ون وے ڈرائیونگ کرتے ہوئے دانیہ5 نے اپنی گاڑی سنسان سڑک پر روکی تھی اور جمشد خالد سڑک پر کھڑا تھا۔

اس کے ساتھ ہی ملزم جمشدح خالد جو کہ ایک ماہر شوٹر تھا، اس نے اپنی 9 ایم ایم پستول سے کار پر دو گولیاں چلائیں ۔

میڈیکل رپوٹس کے مطابق شہباز نتھوانی کو دو گولیاں لگیں جس میں سے ایک گولی قریب سے دل پر لگی۔

اس سے قبل دانیہ نے مزاحمت کا ڈرامہ رچا کر واقعے کو ڈکیتی کا زاویہ دینے کی کوشش کی لیکن حقائق کچھ اور تھے۔

آغا خان برادری کی درخواست پر آئی جی سندھ نے ایک ہفتہ قبل تفتیش سی ٹی ڈی کے حوالے کی تھی۔

karachi

police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div