سندھ : 'اب ہر ڈی سی آفس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال ہوگی'
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے ترمیمی بلدیات ایکٹ منظور نہیں۔ اب ہر ڈی سی آفس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال ہوگی۔پیپلز پارٹی صرف چند شہروں تک محدود ہوگئی۔انیس دسمبر کو سندھ بھر کے عوام کو احتجاج کے لیے نکالنا ہے۔
تحریک انصاف نے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ڈپٹی کمشنر کورنگی دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنا دیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقعے پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب ہر ڈی سی آفس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال ہوگی۔لاکھوں ووٹ لینے والوں کو وزیراعلی اقلیت قرار دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا سارے کام وفاقی حکومت نے کرنے ہیں، تو پیپلز پارٹی کیا کرے گی۔19 دسمبر کو سندھ بھر کے عوام کو احتجاج کے لیے نکالنا ہے۔
ان کا کہنا تھابلاول کو نا سہی، سندھ کے غریب عوام کو صحت کارڈ چاہیں۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب نےمسترد کردیا۔ سندھ میں بھی چند شہرو ں تک محدو د ہوگئی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔