'چیئرمین نیب کی مدت ختم ہو چکی اور وہ ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں'

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت...
شائع 14 دسمبر 2021 09:42pm

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ختم ہو چکی اور وہ ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔ نئے چیئرمین نیب کے لیے مشاورت میں معلوم نہیں کتنے مہینے لگیں گے؟ مشاورت کا عمل مکمل نہیں ہو گا اور یہی چیئرمین نیب نوکری کرتے رہیں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہحکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ جس دن حکومت کے سر سے ہاتھ اٹھ گیا ، وہ ایک دن نہیں کھڑی رہ سکے گی ۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے حالات میں بہت فرق ہے، جس دن ہاتھ اٹھ گیا، حکومت ایک دن نہیں ٹھہرسکے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب اور عدالتیں بڑے بڑے اسکینڈلز پر خاموش ہیں،تحریک عدم اعتماد وہاں آتی ہے جہاں نظام آئین و قانون کے مطابق ہو۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو خود کوئی کام نہ کرسکے وہ دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیتا ہے، اٹھارہ وزیر مشیر موجود ہیں پریس کانفرنسوں کے لیے انکی تنخواہ کہاں سے آتی ہے،میں چیلنج کرتا ہوں اٹھارہ مل کر پریس کانفرنس کریں ہمیں بتائیں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی کام کیا ہو،اسٹاک مارکیٹ ڈوب گئی، اسٹیٹ بینک اب حکومت کے کنٹرول میں بھی نہیں ہے، صدر صاحب آرڈیننس اور دندان سازی میں مصروف رہتے ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اسکردو میں بھی مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تحتیاں لگانے جارہے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ختم ہو چکی اور وہ ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے مشاورت میں معلوم نہیں کتنے مہینے لگیں گے؟ مشاورت کا عمل مکمل نہیں ہو گا اور یہی چیئرمین نیب نوکری کرتے رہیں گے۔ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ جس دن حکومت کے سر سے ہاتھ اٹھ گیا ، وہ ایک دن نہیں کھڑی رہ سکے گی۔ ۔