Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد:ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن...
شائع 16 دسمبر 2021 12:03pm

اسلام آباد:ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) رہنماؤں کی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیراطلاعات سندھ سعید غنی اور دیگر کی اپیلوں پرسماعت ہوئی۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے مؤقف اپنایاکہ ضابطہ اخلاق کے تحت ترقیاتی کاموں کے اعلان پر کارروائی ہوتی ہے، پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس تھا ۔

ممبر بلوچستان نے کہاکہ جرمانے کیخلاف آپ کو اپیل دائرکرنی ہوگی جبکہ وکیل پیپلزپارٹی نے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا کہ یوم تاسیس کے جلسے میں تقریر کی نہ ترقیاتی اسکیم کا اعلان کیا لیکن وزیراعظم نے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا انہیں تو زیادہ سزا ہونی چاہیئے۔

سعید غنی نے مزیدکہاکہ جرمانے کیلئے تیارہیں لیکن مؤقف سنے بغیردرست نہیں ، وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق نہیں احکامات کی خلاف ورزی کی ان کا جرم تو بہت سنگین ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

ECP

اسلام آباد

apeal

Saeed Ghani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div