Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارتی اسپنر روی چندرایشون نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کے نام بتادیئے

ایشون نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے کھلے دل سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جس سے پاکستانی شائقین کے دل باغ باغ ہوگئے۔
شائع 19 دسمبر 2021 09:36am

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز آف اسپنر روی چندر ایشون نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز کے نام بتا دیئے۔

بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے کھلے دل سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جس سے پاکستانی شائقین کے دل باغ باغ ہوگئے۔

حال ہی میں ایشون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں بھارتی اسپنر سے ان کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

ایشون نے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شاندار ٹیلنٹ کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ان کے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

بھارتی اسپنر نے اعتراف کیا کہ میں کافی عرصے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فالو کر رہا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں بہترین فارم میں ہوتے ہیں۔

ایشون نے کہا کہ رضوان کے علاوہ مجھے بابر اعظم بھی بہت پسند ہیں، ان کی بیٹنگ کی صلاحیتیں کمال کی ہیں۔

بابر اعظم کے بعد ایشون نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام لیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ اچھے کھلاڑی موجود رہے ہیں اور موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھی باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔

New Delhi

pakistani crickter

Ravichandran Ashwin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div