Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، شوکت ترین مضبوط امیدوار

پشاور:خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہورہا ہے...
شائع 20 دسمبر 2021 02:15pm

پشاور:خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہورہا ہے جبکہ مشیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

الیکشن کیلئے پولنگ صوبائی اسمبلی کے پرانے ہال میں ہورہی ہے جو صبح 9 بجے شروع ہوئی اور سہ پہر 4 بجے تک جاری رہےگی۔

سینیٹ الیکشن میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں اور مشیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ اے این پی کے امیدوار شوکت امیرزادہ، پیپلز پارٹی محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امیدوار ظاہرشاہ ہیں۔

مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفی کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔

صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ پریذ ائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

145رکان پرمشتمل صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے94 ارکان ہیں، جے یو آئی ف کےارکان کی تعداد 15، اے این پی کی 12 ، مسلم لیگ ن7، پیپلز پارٹی 5، بلوچستان عوامی پارٹی 4 ، جماعت اسلامی 3 اور،مسلم لیگ ق کاامیدوار ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے۔

سینیٹر منتخب ہونے کیلئے امیدوار کو 145 اراکین میں سے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ درکار ہوں گے۔

Election

KPK

peshawar

senate

shaukat tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div