Aaj.tv Logo

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا ۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔

عاطف رانا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ہمارے سفر کا ایک اہم دن ہے، ہم نے ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا تھا اسی لئے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا، ہماری کوشش نوجوانوں کو موقع دینا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے آج سب سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور قلندرز ٹیم نہیں ہے یہ فیملی ہے۔ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے، اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ٹورنامنٹ میں سو فیصد پرفارم کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرز اچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں، سب سے سیکھنے سے کوشش کروں گا، میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کپتانی کی ہو تو انٹرنیشنل میں دباؤ کا سامنا کرنے میں آسانی ہوتی ہے، بابر اعظم میرا فیورٹ بیٹر ہے، محمد رضوان کی شخصیت مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، رضوان کے ساتھ کھیلنا سب سے اچھا لگتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ سال بہت اچھا رہا ہے ہماری رینلنگ بہتر ہو رہی ہے، کھلاڑیوں کی بھی رینکنگ اچھی ہورہی ہے آئندہ برس بھی اچھی پرفارمنس ہو گی، لاہور قلندرز کے ساتھ فیملی والا ماحول ہے یہاں کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوا۔