Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 03 اموات، 482 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں ...
شائع 30 دسمبر 2021 09:01am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 03 افرادانتقال کرگئے جبکہ 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد28,921 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد1,294,861 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ81 ہزار 481 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 862 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 334، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 565، بلوچستان میں 33 ہزار 630، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 660 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 03 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 921 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے صرف خیبرپختونخوا میں 03 اموات ہوئیں۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,066 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7666، خیبرپختونخوا میں 5927، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 10 ہزار 009 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 639 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 535 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 55 ہزار 931 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 50 ہزار 662 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 482 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 324 ہزار 549 افراد کے کوروناوائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div