Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

این سی او سی کا ملک بھر میں 2دن ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں یکم اور 2 جنوری کو ویکیسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شائع 30 دسمبر 2021 01:16pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے ویکسی نیشن اسٹاف کو آرام دینے کیلئے ملک بھر میں 2دن ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں یکم اور 2 جنوری کو ویکیسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز اسٹاف پورا سال قومی ہدف حاصل کرنے میں مصروف عمل رہے، ویکسنس کا آغاز دوبارہ سے 3 جنوری سے ہوگا۔

اومیکرون کی وجہ سے دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے،این سی او سی

دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ ‏اومیکرون وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اومیکرون کیخلاف واحد دفاع مکمل ویکسی نیشن ہی ہے۔

این سی او سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ اپنی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کروائیں اور کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

NCOC

اسلام آباد

Vaccination Center

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div