Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس...
شائع 31 دسمبر 2021 03:10pm

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ،جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع نوشہرہ ،مردان،مالاکنڈ، سوات، بٹگرام، چترال اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ180 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہری زلزلے کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

earthquake

KPK

peshawar

Malakand

Sawat

Noshera

Mardan

Chitral

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div