Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ...
شائع 06 جنوری 2022 12:58pm

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے اسٹریٹیجک شراکت داری کا متمنی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

British High Commissioner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div