Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں ہلاک:رپورٹ

آج نیوز کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مار دیا گیا ہے۔
شائع 10 جنوری 2022 06:48pm
دہشتگرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا
دہشتگرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا

پاکستان کے امن کا دُشمن اور ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی اپنے منطقی انجام کو پہنچا دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مار دیا گیا ہے۔

دہشتگرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا جس کا اصل نام خالد بلتی تھا، وہ میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا۔

جبکہ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا۔

محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد تحریک طالبان کا ترجمان بنا، جو پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔

اس کے علاوہ دہشتگرد محمد خراسانی تحریک طالبان کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔

محمد خراسانی تحریک طالبان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا۔

محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا

پاکستان

Taliban

Afghan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div