Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

دھندکے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور:دھندکے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی مسافر ...
شائع 16 جنوری 2022 11:03am

لاہور:دھندکے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول متاثر ہوا ہے۔

کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس7گھنٹےتاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے لیٹ ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس4 گھنٹے 40منٹ اورقراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے40منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفرایکسپریس4 گھنٹے لیٹ ہے۔

karachi

quetta

lahore

fog

train schedule

delay

Train