Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، 24گھنٹے میں مزید07 اموات، 4,340 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے...
شائع 17 جنوری 2022 09:21am

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے جاری ہیں،کیسزمیں پھر مسلسل اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 07 افراد جاں بحق جبکہ 4,340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 29,019 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,328,487 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 4,340 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 28 ہزار 487 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 02 ہزار 500 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 392 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 82 ہزار 311، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11ہزار 376، بلوچستان میں 33 ہزار 705، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 758 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 07 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 019 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 02،02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,090 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7697، خیبرپختونخوا میں 5960، اسلام آباد میں969، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 749 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 35 ہزار 884 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 781 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 207 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 63 ہزار 791 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 809 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4,340 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 186ہزار 508 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div