Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان کے سینئر اداکار رشید ناز 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی :پاکستان کے سینئراداکار رشید ناز 73 سال کی عمر میں انتقال...
شائع 17 جنوری 2022 10:15am

کراچی :پاکستان کے سینئراداکار رشید ناز 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،رشید ناز کافی عرصے سے علیل تھے۔

رشید ناز کے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ،انہوں نے بتایا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔

مدیحہ رضوی نے لکھا کہ ’ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر اداکار حسن نعمان کو بھی ٹیگ کیا۔

رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کےمطابق ان کے والد کافی عرصے سے علیل ہونے کے باعث اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کاانتقال ہوگیا۔

رشید ناز کا نماز جنازہ پشاور کے چارسدہ روڈ پر عید گاہ میں آج 3 بجے ادا کیا جائے گا۔

رشید ناز 1948 میں پشاور میں پیدا ہوئے،رشید ناز نے 1971 میں پشتو ڈراموں سے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر پشتو ، ہندکو،اردو زبان کے کئی ڈراموں اور فلموں میں جوہر دکھائے جبکہ بالی ووڈ کے فلم میں بھی اداکاری کی۔

رشید ناز نے 1973ءمیں اردو ڈرامے ”ایک تھا گاوں“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے،انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔

اداکار رشید ناز نے 1988ءمیں پشتو فلمی دنیا میں قدم رکھا،رشید ناز کی پہلی پشتو فلم ”زما جنگ“ تھی۔

karachi

death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div