Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیدر لینڈ میں سخت ایس او پیز کیخلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

ایمسٹرڈیم:نیدرلینڈ کی حکومت کے کورونا کی ایس او پیز میں سختی کے...
شائع 17 جنوری 2022 01:43pm
Photo: AP
Photo: AP

ایمسٹرڈیم:نیدرلینڈ کی حکومت کے کورونا کی ایس او پیز میں سختی کے اقدامات اور ویکسینیشن مہم کی مخالفت میں ہزاروں مظاہرین نے ایمسٹرڈیم کی سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور سکیورٹی حکام کو شہر بھر میں متعدد مقامات پر سٹاپ اور تلاشی کے اختیارات دیئے گئے تھے۔

ملک بھر میں باقاعدگی سے انسداد کورونا وائرس کے مظاہرے کئے جاتے ہیں اور اتوار کے بڑے اجتماع میں کسانوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے دارالحکومت کا رخ کیا اور مرکزی میوزیم اسکوائر کے ساتھ ٹریکٹر کھڑے کر دیئے۔

مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پھر سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے ٹریفک کو روک دیا۔

نیدرلینڈ میں تعطیلات کے دوران ایک ماہ کیلئے یورپ کا سب سے سخت لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

SOPS

vaccine

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div