Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا کیسز : زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند کرنے کا فیصلہ

سال سے زائد عمر کے طلباء کی 100% ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے فیڈریٹنگ یونٹس اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائیں گے
شائع 22 جنوری 2022 01:23pm
اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کووڈ ٹیسٹ 2 ہفتوں تک کرائے جائیں۔
اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کووڈ ٹیسٹ 2 ہفتوں تک کرائے جائیں۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کوویڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک ہفتے کے لیے زیادہ ریکارڈ کی گئی ۔

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی انتظامیہ ضلعی صحت، تعلیمی حکام اور اسکول انتظامیہ کی مشاورت سے اسکولوں کی بندش کا تعین کریں گی۔

این سی او سی کے مطابق مختلف شہروں کے ڈیٹا سے ویکسینیشن کی سطح اور متاثرہ افراد کی شرح کی نشاندہی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کووڈ ٹیسٹ 2 ہفتوں کے لیے کیے جائیں۔

جبکہ "12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی 100% ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے فیڈریٹنگ یونٹس اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائیں گے۔"

این سی او سی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ اومیکرون سے متاثرہ بڑے شہروں میں طلباء میں پھیلنے والی بیماری کا پتہ لگانے اور بیماری کی درست نقشہ سازی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔

بدھ کے روز این سی او سی نے شہروں میں 10٪ سے زیادہ کوویڈ 19 مثبت تناسب کے ساتھ نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

اجلاس میں اِن ڈور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن میں کھانے اور شادی سمیت تمام قسم کے انڈور اجتماعات اور ان اضلاع اور شہروں میں تمام قسم کے رابطہ کھیلوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی جہاں کوورونا کی مثبت شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی تھی۔

NCOC

پاکستان

corona

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div