Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

نرملا مگھانی نے زلفی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

کراچی:نرملا مگھانی کے قانونی نمائندوں نے کوک اسٹوڈیو 14 کے گانے...
شائع 25 جنوری 2022 04:16pm

کراچی:نرملا مگھانی کے قانونی نمائندوں نے کوک اسٹوڈیو 14 کے گانے تو جھوم کے سلسلے میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے معاملے کی پیروی کرتے ہوئے زلفی کو 100 ملین روپے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

کوک اسٹوڈیو 14 کے پروڈیوسر زلفی کو بھیجے گئے نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میری کلائنٹ (نرملا مگھانی) نے 14 جون 2021 کو اپنی کمپوزیشنز بشمول تو میرا رانجھا کی کمپوزیشن آپ کو آپ کے موبائل پر واٹس ایپ میسنجر کے ذریعے بھیجی تھی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس کے بعد زلفی کی جانب سے مزید کوئی بات نہیں کی گئی تاہم 14 جنوری 2022 کو جب کوک اسٹوڈیو کا گانا تو جھوم ریلیز ہوا تو کلائنٹ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ گانا تو میرا رانجھا کے "نوٹ اور میوزک کمپوزیشن کاپی کرکے بنایا گیا ہے"۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کاپی رائٹ کے قوانین کے مطابق آپ کو مذکورہ گانا یوٹیوب پر ٹیلی کاسٹ/براڈکاسٹ یا اپ لوڈ کرنے کا حق نہیں ہے جب تک کہ آپ نے میرے کلائنٹ سے اجازت نہ لی ہو کیونکہ یہ میرے کلائنٹ کے نوٹس اور کمپوزیشن کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کو درخواست کرنی چاہیے اور میرے مؤکل سے اجازت یا لائسنس حاصل کرنا چاہیے اور جب تک آپ کو یہ نہیں کہا جاتا کہ براہ کرم ہر سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب اور کوک اسٹوڈیو 14 کے البم سے گانا ہٹا دیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ زلفی کو تو جھوم میں "کلائنٹ" کی ترکیب استعمال کرنے سے باز رہنے اور تحریری طور پر ایک حلف نامہ دینے کو کہا گیا ہے، جس کی تعمیل نہ کرنے پر سات دنوں کے اندر کلائنٹ کو کسی بھی اور تمام دائرہ اختیار کے تحت مزید کارروائی کرنے کا حق ملے گا۔

notice

Xulfi