Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

جویریہ ظفر نے شوہر کے خلاف مبینہ طور پر گولی مارنے کا مقدمہ کردیا

مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 (اقدام قتل) کے تحت اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں جویریہ ظفر کی مدعیت میں درج کر لیا
شائع 02 فروری 2022 07:18pm
فوٹو: شکیل قرار
فوٹو: شکیل قرار

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانی جویریہ ظفر آہیر نے اپنے شوہر کے خلاف مبینہ طور پر گولی مارنے کا مقدمہ درج کر وادیا۔

مذکورہ واقعے کا مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 (اقدام قتل) کے تحت اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں جویریہ ظفر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

جویریہ نے چھ ماہ قبل حیدر علی سے شادی کی تھی، انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس نے معمولی جھگڑے پر طلاق مانگنے کے بعد ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

رکن قومی اسمبلی کے مطابق حیدر علی نے ان کے سر پر بندوق رکھی اور گولی چلائی لیکن گولی دیوار پر لگی۔

پولیس نے جویریہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اسلام آباد

Murder

PTI MNA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div