Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے، 13دہشت گرد ہلاک، 7جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی...
اپ ڈیٹ 03 فروری 2022 03:35pm

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ جوابی کارروائی میں 13دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 7جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 جوانوں نے جام شہاد ت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پنجگور میں بھی دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کمپ میں 2 اطراف سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، 4 سے 5 دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں شدید فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں اورزخمی ہونے والوں کا تعند کا جارہا ہے، دہشت گردوں کے دونوں حملوں کو کامیابی کے ساتھ پسپا کردیا گا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز افغانستان اور بھارت میں موجود ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔

ISPR

security forces

rawalpndi

Terrorist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div