Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کی پاکستان روانگی سے قبل چینی صدر سے ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان کی چینی صدر سے ہونےوالی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔
شائع 06 فروری 2022 10:35am

بیجنگ :چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیرِ اعظم عمران خان نےآج صبح چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی جس کے بعد وزیر اعظم وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی چینی صدر سے ہونےوالی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم اپنا 4روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کےوطن واپسی کیلئے ایئر پورٹ پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں بھی شریک ہوئے ، جہاں چینی ہم منصب لی کیچانگ سمیت قطری امیر، مصری صدر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

pm imran khan

Beijing

Chinese President

Xi Jinping

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div