Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

کیا گڑ چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟

گڑ چینی کی ایک قسم ہے اور اسی کم مقدار میں کھانا ہی بہتر ہوتا ہے۔
شائع 06 فروری 2022 03:05pm

گڑ کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ گنے کے رس سے تیار ہوتا ہے جبکہ یہ ایسی چینی ہے جو ریفائن نہیں ہوتی مگر کیا گڑ عام عام چینی کا بہتر متبادل ہوسکتا ہے۔

سفید چینی کے مقابلے میں گڑ میں زیادہ غذائی اجزاء موجود جاتے ہیں گڑ کو ریفائن نہیں کیا جاتا ہے جبکہ 100 گرام گڑ سے 383 کیلوریز، 65 سے 85 گرام سکروز یا شکر، 10 سے 15 گرام فریکٹوز اور گلوکوز، 0.4 گرام پروٹین 0.1 گرام چکنائی پائی جاتی ہے۔

جبکہ 11 ملی گرام آئرن (روزانہ درکار مقدار کا 61 فیصد حصہ)، 70 سے 90 ملی گرام میگنیشم (روزانہ درکار مقدار کا 20 فیصد حصہ)، 1050 ملی گرام پوٹاشیم (روزانہ درکار مقدار کا 30 فیصد حصہ) اور 0.2 سے 0.5 گرام مینگنیز (روزانہ درکار مقدار کا 10 سے 20 فیصد حصہ) گڑ سے جسم کو ملتا ہے۔

اس کے علاوہ خاص خیال رہے کہ 100 گرام بہت زیادہ تصور کیا جاتا ہے تو ایک کھانے کے چمچ یا 20 گرام مقدار کھانا ہی بہتر ہے۔

اس کے علاوہ گڑ میں تھوڑی مقدار میں بی وٹامنز اور منرلز ساتھ ہی کیلشیئم، زنک، فاسفورس اور کاپر بھی موجود ہوتے ہیں۔

دوسری جانب سفید چینی کے مقابلے میں گڑ میں زیادہ غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے مگر یہ بھی چینی ہی ہے اور اس کی زیادہ مقدار کا استعمال بہت زیادہ کیلوریز کو جزوبدن بنانے کا باعث بنتا ہے لیکن گڑ چینی کے مقابلے میں کیمیائی طور پر زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے جس وجہ سے اس کو ہضم کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

یعنی گڑ چینی کا تھوڑا بہتر متبادل ہے مگر ہے یہ بھی چینی کی ایک قسم ہے اور اسی کم مقدار میں کھانا ہی بہتر ہوتا ہے۔

health tips

healthcare

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div