Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: فریقین کو جوابات جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

اسلام آباد:پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے فریقین ...
شائع 09 فروری 2022 02:44pm

اسلام آباد:پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے فریقین کو جوابات جمع کرانے کیلئےآخری مہلت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 3رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوسکتے ،لہذا انور منصور کے سپریم کورٹ سے واپس آنے تک سماعت ملتوی کی جائے،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس آج کی سماعت کی تاریخ مشاورت سے رکھی گئی تھی۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی آج سے پہلے بھی بیشتر التوا کی درخواست دائر کرچکی ہے، کیسز تو روز لگتے رہیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار اور پی ٹی آئی کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئے۔

وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ لیٹ ملا، تیاری کیلئے20 دن چاہیئے ہوں گے۔

ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے وکیل سے کہا کہ آپ بھی دلائل دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے وکیل اکبر ایس بابر کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ نے اور پی ٹی آئی نےاب تک جوابات جمع نہیں کرائے، آپ کے پاس جوبھی ہے،آپ اس کا جواب جمع کرائیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نےفارن فنڈنگ کیس کی مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

pti foreign funding case

cheif election commisioner

Sikander Sultan Raja

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div