Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں مزید 2,662 افراد کورونا وائرس کا شکار، 29 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 29 جانیں...
شائع 14 فروری 2022 10:21am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 29 جانیں لے لیں جبکہ مزید 2,662 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 29,801 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,486,361 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 2,662 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 361 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 826 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار 430 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں02 لاکھ 10 ہزار 726، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 112، بلوچستان میں 35 ہزار 096، گلگت بلتستان میں11ہزار 193 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 978 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرں کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 29 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 801 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 17 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں 08، سندھ میں 02 جبکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,363افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7980، خیبرپختونخوا میں 6130، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 769 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 76 ہزار 639 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,566 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4,293 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 307 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2,662 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 799 ہزار 168 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div