Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

کیا پاکستان ٹیک اسٹارٹ اپس کی اگلی بڑی مارکیٹ ہے؟

پاکستان کی نوجوان اور ٹیک سیوی آبادی، 220 ملین سے زیادہ لوگوں کی مارکیٹ ہے۔
شائع 14 فروری 2022 03:04pm

جرمنی کے ڈوئچے ویلے کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ایشیا کی اگلی بڑی ٹیک سٹارٹ اپ مارکیٹ ہو سکتا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نوجوان آبادی اور مقامی سرمائے کی بڑھتی ہوئی سطح ٹیک انٹرپرینیورز کیلئے ملکی مارکیٹ کو تلاش کرنے کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

ڈی ڈبلیو نے کہا ہے کہ پاکستانی ماحولیاتی نظام کے بارے میں McKinsey & Co کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کو ایشیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کا ڈان اخبار میں حوالہ دیا گیا جبکہ ڈی ڈبلیو نے کہا کہ ملک میں 2010 سے اب تک 720 سٹارٹ اپس بنائے گئے ہیں جن میں سے 67 فیصد اب بھی کام کر رہے ہیں۔

اس کی ایک مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پاکستان کے اسٹارٹ اپ کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ مصری رائیڈ ہیلنگ کمپنی، (Swvl) نے حال ہی میں پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے تاکہ وہ اگلے 2 سالوں میں پری سیڈ اسٹارٹ اپس کو فنڈ فراہم کرسکیں ساتھ ہی 10,000 ملازمتیں پیدا کریں۔

مضمون میں مزید نشاندہی کی گئی ہے کہ اسٹارٹ اپ انڈسٹری "ایک بہتر ماحول بنانے اور معاشی نمو کو تیز کرنے کے حکومتی منصوبوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے"۔

اس کے علاوہ 2019 کے نصف آخر میں پاکستان نے 6 اصلاحات پاس کیں جن پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ملک میں ٹیک پر مبنی کاروبار کو ایک بہتر ماحول پیدا کرنا تھا۔

ڈی ڈبلیو کے مضمون نے دسمبر 2019 میں 'ڈیجیٹل پاکستان' اقدام کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔

جس کی سربراہی گوگل کی سابق ایگزیکٹو تانیہ ایدرس کر رہی ہے جبکہ اس کا کا ایجنڈا پاکستان میں رابطے کو بڑھانے، ڈیجیٹل تعلیم کو بڑھانا اور ای گورننس کے نئے دور کو متعارف کرانا ہے۔

تاہم ڈی ڈبلیو نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری یہ ماننے لگے ہیں کہ وطن واپسی کے مواقع کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

Asian markets

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div