Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

سلو اوور ریٹ کا نیا قانون: سری لنکن ٹیم کو موقع پر ہی سزا مل گئی

سڈنی: سری لنکن ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے نئے قانون کے تحت موقع پر ہی...
شائع 15 فروری 2022 09:45am

سڈنی: سری لنکن ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے نئے قانون کے تحت موقع پر ہی سزا مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے حوالے سے نیا قانون متعارف کرایا تھا جس کا پہلا شکار سری لنکن ٹیم بن گئی ۔

نئے قانون کے تحت آخری اوور اننگز کے آغاز کے 85 منٹ بعد شروع ہونا چاہیے تاہم سری لنکا کی ٹیم نے مزید تاخیر کردی جس کی سزا انہیں موقع پر ہی سنا دی گئی ۔

میچ کے دوران کپتان ڈاسن شناکا کو فیلڈ امپائرز نے حکم دیا کہ وہ سرکل کے باہر سے اپنا ایک فیلڈر ہٹادیں، یہ اوور کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل ٹی 20 کھیلنے والے نوان تھشارا نے کرایا، جس میں میتھیو ویڈ نے ایک چھکا اور ایک چوکالگایا جبکہ مجموعی طور پر اس اوور میں 16 رنز بنے۔

sydney

punish

sri lankan cricket team