Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع

گیلپ پاکستان نے حال ہی میں عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں 5000 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔
شائع 20 فروری 2022 10:50am

اسلام آباد:ملک میں عام انتخابات ہونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

گیلپ پاکستان نے حال ہی میں عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں 5000 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔

سروے کے مطابق 23فیصد پاکستانیوں نے عام انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کےلیے پہلی پسند قرار دیا جب کہ 22 فیصد ن لیگ کو ووٹ دینے کے حامی نظر آئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو 10 فیصد جب کہ جمعیت علماء اسلام ف کو 3فیصد ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

قومی سطح پر تو پی ٹی آئی ن لیگ سے معمولی مارجن سے آگے ہے لیکن پنجاب میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے جہاں 30فیصد ن لیگ کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کیلئے پہلی پسند کہتے ہیں جبکہ 24فیصد پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف 32 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند ہے جبکہ ن لیگ 15فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اور پی ٹی آئی ووٹرز کی دوسری پسند ہے۔

اسلام آباد

general elections